سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق (مرحوم) کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ: مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق کی رسم قل کی تقریب سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ، رسم قل کی تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت، تقریب میں مرحوم میاں عاشق کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق (مرحوم) کی رسم قل کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ علی، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ اکرا م الٰہی، چیئر مین پریس کلب دینہ امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، مہر سلیم انور، حاجی ادریز اختر، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، چوہدری عاشق، حافظ وسیم انور، راجہ ساجد نواز اور رضوان سیٹھی نے شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری مشتاق، چوہدری تصدق، چوہدری تنویر چھگو، ماسٹر محمد اکرم، چوہدری تبسم، چوہدری آصف ، مہر زاہد سمیت متعدد متعدد یونین کونسلز کے چیئر مین و سابق کونسلر سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

آخر میں مرحوم میاں محمد عاشق کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button