ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم اشفاق احمد رانا کی ڈومیلی میں کھلی کچہری

سوہاوہ: محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے احکامات بابت آگاہی مہم دفتر محتسب پنجاب کی تعمیل میں اشفاق احمد رانا، ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے یونین کونسل کی سطح پر ڈومیلی یونین کونسل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
انہوں نے لوگوں کے مختلف محکمہ جات کے خلاف مسائل سنے اور عوام کو بتایا گیا کہ دفتر محتسب پنجاب میں کس نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا۔
انہوں نے لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا یہ حکم ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر جا کر دفتر محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔
اس موقع پرعبد الستار، سیکریٹری یونین کونسل ڈومیلی اور نزدیک ترین دیگر یونین کونسلز کے سیکریٹریز (عبدالرزاق سیکریٹری یونین کونسل اڈرانہ اور ججیال، محمد ندیم الحق سیکریٹری یونین کونسل نگیال اور ضیا الحق سیکریٹری یونین کونسل کوہالی) بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں موجود لوگوں اور سیکریٹریز یونین کونسلز نے محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طریقہ سے لوگوں کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔



