جہلم کی خوبصورتی میں اضافہ، گرین بیلٹس اور سڑکوں پر رنگ برنگے پھول، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل

جہلم: ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی خصوصی ہدایات پر اندرونِ شہر کی خوبصورتی، سجاوٹ اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے اہم چوراہوں، شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو موسمی پھولوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جن میں میجر اکرم شہید نشانِ حیدر روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، شاندار چوک، محمدی چوک، جادہ چوک، منڈی مور اور کچہری چوک شامل ہیں۔ ان تمام مقامات پر گرین بیلٹس کو رنگ برنگے پھولوں سے سجا کر شہر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جم خانہ کلب روڈ پر بھی شاندار پھولدار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ شاندار چوک تا جادہ اور شاندار چوک تا ٹانلیانوالہ تک سٹریٹ لائٹس اور پول لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ پیر شہاب جی ٹی روڈ سے جادہ تک دونوں اطراف کی سڑکوں کو پھولوں سے مزین کیا گیا ہے، جس سے شہری ماحول مزید سرسبز و شاداب ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارکوں اور چوراہوں کو بھی خوبصورت بنانے کے لیے رنگ برنگے پھولوں اور پلانٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ نہ صرف شہر کی خوبصورتی بڑھے بلکہ سرسبز ماحول کو بھی فروغ ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں، پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ جہلم کو ایک ماڈل شہر کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button