احتجاج کی آڑ میں این آر او کو کسی صورت نہیں ملے گا، بلال اظہر کیانی

جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، یہ احتجاج کی آڑ میں این آر او چاہتے ہیں جو ان کو کسی صورت نہیں ملے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ یہ انتشاری ٹولہ ہے،ملک میں انتشار پھیلانا انکا وطیرہ ہے، ان فسادیوں کی وجہ سے آج یہ حال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ان کا حق ہے مگر یہ جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں، یہ انتشاری ٹولہ لاشوں کی سیاست کر رہا ہے۔ دکھ کی اس کھڑی میں پولیس اور رینجرز کے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاراچنار میں حالات خراب اورصوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پرہیں۔ پی ٹی آئی نے ہر دوسرے ہفتےاحتجاج کرنا ہوتا ہے، ریاست نےحفاظتی اقدامات کیے ہیں، علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے بجائے کرم میں ہونا چاہیے تھا، مظاہرے میں رینجرز اور پولیس اہلکارشہید، سینکڑوں زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں حالات خراب اور صوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پر ہیں، تحریک انصاف کا پرتشدد مظاہروں کا ٹریک ریکارڈ ہے، علی امین گنڈا پور ریاستی وسائل کو استعمال کر رہے ہیں۔



