دینہ میں کبوتروں کے تنازع پر فائرنگ، 2 موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

دینہ میں بائی پاس کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں گزشتہ روز دو افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو منٹ کے ریسپانس ٹائم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور خون بہنے سے روکا۔ بعد ازاں، دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، فریقین کے درمیان کبوتروں کے تنازع پر پہلے سے دشمنی چلی آ رہی تھی، جو اس افسوسناک واقعے کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button