جہلم میں مضر صحت گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، شہری سراپا احتجاج

جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں مضر صحت لاغر نیم مردہ جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت جاری ہے جبکہ بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں بھی من مانی وصول کی جانے لگیں۔ چھوٹا اور بڑا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

مضاتی علاقوں کے قصاب بغیر مہر اور بغیر ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق کے نیم مردہ لاغر بیمار جانوروں کو ذبح کر کے من مرضی کے نرخوں پر مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری طور پر نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مضر صحت گوشت کی فروخت روک کر عوام کو محفوظ غذا فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button