پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا، منشیات بھی برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور 1 کلو 530 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ اور منشیات کےالگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



