جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس، ایک ہفتے میں 368 دکانداروں کو جرمانے

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ روٹی، دالوں، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں زائد قیمتوں کی وصولی پر کیے گئے جرمانے اور قانونی کارروائیوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ہفتے کے دوران 4104 مقامات پر چھاپے مار کر 368 خلاف ورزیاں پکڑی جس پر گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 97 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سختی سے اقدامات کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



