جہلم پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جرائم کے انسداد کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔



