بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، قریبی رشتہ داروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ، تشدد سے باپ بیٹا شدید زخمی

جہلم: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، قریبی رشتہ داروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے، ملزمان فرار ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالاگوجراں کے علاقہ فضل آباد میں دو روز قبل بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور خواتین سمیت 7 افراد نے قریبی رشتہ داروں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، ڈنڈے سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔

دونوں باپ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ملزمان کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں ملزمان کو حملہ آور ہوکر سیدھےفائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تھانہ کالاگجراں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button