دینہ میں 24 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ میں 24 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں 24 سالہ لڑکی (ا) کو مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے اور غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والےقائداعظم ٹاؤن دینہ کے رہائشی لینگویج اکیڈمی کے استاد یاسر محمود کیانی ولدمحمد گلستان کو ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دینہ کے علاقہ جلو چک کی رہائشی 24 سالہ لڑکی نے انگلش لینگویج کورس کیلئے دینہ میں نجی اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ انگلش لینگوئج کورس کے دوران اکیڈمی کے استاد ملزم یاسر نے لڑکی سے تعلقات قائم کر لئے اور اس دوران ملزم نے لڑکی کو متعدد بار اپنے گھر اور فلیٹ میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم یاسر نے مبینہ زیادتی کے دوران لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا ئی اور بلیک میل کرنے لگا۔ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات ہتھیا لئے جبکہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
تھانہ دینہ پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



