عالمی مبلغِ اسلام پیر محمد دلشاد قادری کا دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام کا دورہ

جہلم: عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام، خطیبِ اعظم برطانیہ پیر محمد دلشاد قادری کا دورہ جہلم، دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر مرکزی سنی علماء کونسل، شہر کی سماجی، فلاحی و رفاحی تنظیموں اور مختلف مکاتبِ فکر کے معززین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا شاندار خیرمقدم کیا۔

اس باوقار موقع پر جہلم کے جید علمائے کرام اور ممتاز مذہبی شخصیات نے پیر محمد دلشاد قادری کی آمد کو جہلم کے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔ استقبال کرنے والوں میں علامہ پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ثناء اللہ تنویر، علامہ مفتی ساجد سعید، علامہ پروفیسر سید عبدالوحید کاظمی، علامہ مفتی محمد عثمان جلالی، سید ذوالفقار شاہ، علامہ سید انور کاظمی، علامہ قاری محمد اشتیاق چشتی، صاحبزادہ عتیق الرحمٰن مجددی اور دیگر ممتاز علماء و مشائخ شامل تھے۔

تقریب کے دوران مختلف دینی و تعلیمی امور پر مشاورت و تبادلہ خیال کیا گیا اور قوم و ملت کی فلاح کے لیے قیمتی تجاویز پیش کی گئیں۔ دینی خدمات کے فروغ کے لیے پیر محمد دلشاد قادری نے علماء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اتحاد، یکجہتی اور روحانیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اس موقع پر پیر محمد دلشاد قادری نے ادارہ کے بانی پیر سید فدا حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور ادارے کی ترقیاتی و تعلیمی سرگرمیوں پر عاشقِ رسول، صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی کی شبانہ روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button