جہلم پولیس ان ایکشن، تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی، تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طیب اور مدثر محمود کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مدثر محبوب سے 7 کلو 200 گرام چرس اور پسٹل30بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لئے گئے جبکہ ملزم طیب سے 560 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 140 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ اور اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا اولین ترجیح ہے، حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات پر جہلم پولیس منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button