پابندی کے باوجوددریائے جہلم میں نہانے والوں کا رش، ڈوبنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جہلم میں پابندی کے باوجوددریائے جہلم میں نہانے والوں کا رش، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پابندی عائد کی گئی لیکن اسکے باوجود دریائے جہلم شمالی محلہ ، پیرا غیب، کلاڑ، نیا پل، پرانا پل کے مقام پر من چلوں کے ڈیرے، ڈوبنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، شہری تنظیموں کے عمائدین کا تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ دریائے جہلم میں نہانے کے دوران تقریبا ایک درجن کے قریب نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، دریائے جہلم میں نہانے کے دوران دریائے جہلم میں کئی نوجوان جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں مگر ا سکے باوجود اب بھی من چلوں نے دریائے جہلم پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور نہانے کے دوارن مزید حادثات کا اندیشہ لاحق ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کیساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے اور انھیں دریائے جہلم سمیت دیگر تالابوں سے دور رکھا جائے تا کہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔



