گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے طالب علم نے اسٹیم مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے قابل فخر طالب علم ارتضیٰ حسن نے ضلعی سطح پر منعقدہ STEM مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ان کے اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے تعلیمی معیار کی عکاس بھی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن جہلم کی جانب سے ارتضیٰ حسن کو کیش انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا جو ان کے اعتماد اور عزم کو مزید تقویت بخشے گی۔ طالب علم کی اس کامیابی پر سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
سماجی اور رفاحی حلقوں نے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ سکول مزید کامیابیاں حاصل کرتا رہے اور طلبہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔



