جہلم میں گرین بس کے عملے کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے گرین بس کے عملے کو مبینہ طور پر ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سرمد ملک اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرین بس کے عملے کے ساتھ بدتمیزی، ہراساں کرنے اور تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ چوٹالہ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرین بس کے عملے کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button