جہلم میں یو بی ایل برانچ کا افتتاح، سرکاری اداروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے خیرمقدم

جہلم: ضلع کونسل دفتر اور گورنمنٹ خواتین کالج کے قریب یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا۔ سرکاری اداروں سے منسلک افراد اور قریبی آبادیوں کے مکینوں نے اس سہولت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یو بی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ضلع کچہری، دفتر ضلع کونسل، خواتین کالج اور اردگرد کی آبادیوں میں بینک کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث سائلین اور مقامی افراد کو شاندار چوک یا بلال ٹاؤن جیسے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا تھا، جو وقت اور وسائل دونوں کا ضیاع تھا۔

یو بی ایل کی جانب سے نئی برانچ کے قیام کے بعد سرکاری دفاتر آنے والے سائلین اور رہائشیوں کو ان کی دہلیز پر بینکاری کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے یو بی ایل انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک دیرینہ عوامی مطالبے کی تکمیل اور سہولت کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

عوامی سطح پر اس اقدام کو نہایت پسند کیا جا رہا ہے اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر مالیاتی ادارے بھی اس طرز پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے برانچز کے قیام پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button