پنڈدادنخان میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم الیاس عرف بلو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کو ویران جگہ پر لے جاکر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button