پنجاب حکومت کے ریلیف کو ہر شہری تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: رمضان سہولت بازار سے شہری بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، اشیاء کے معیار کو ہر روز چیک کیا جا رہا ہے، شہریوں کو شکایات کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے ریلیف کو ہر شہری تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازارکا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے مختلف سٹالز پر جاکر فروخت کی جانے والی اشیاء کا معیار چیک کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی بارے موقع پر موجود شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔

دوکانداروں کو ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس لئے کوئی چیز بھی غیر معیاری اور عد م دستیابی نہیں ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button