پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات

جہلم: اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے ایک وفد نے ضلعی صدر احسان الٰہی شاکر کی قیادت میںڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے خصوصی ملاقات کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کو جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد دی اور جہلم کی اساتذہ برادری کی جانب سے خوش آمدید کہا۔وفد میں صدر احسان الٰہی شاکر کے ساتھ چیئرمین انزک محمود، سینئرنائب صدر محمد رفیع اور میڈیا سیکرٹری شاہد سکندرمرزا شامل تھے۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو انتظامی امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے بھی مردوخواتین اساتذہ کے تعاون سے تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button