ضلع جہلم میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، تمام متعلقہ محکمہ جات کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں، بارشی موسم کے باوجود سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈیم کی تازہ ترین صورتحال، پانی کی آمد روفت کے اعداد وشمار، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور شہریوں کے نقصان کا ازالہ کرنے بارے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جن علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں ان کا تخمینہ لگا کرپنجاب حکومت کو امداد ی پیکج کیلئے بھیجا جائے گا جبکہ سمال ڈیمزاو ر برساتی نالوں کے سیفٹی بند کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button