جہلم کے ہونہار سپوت چودھری صغیر زمان برطانیہ کے شہر ویلنگٹن کے ڈپٹی میئر منتخب

لندن/ جہلم: قومی سیاست میں شناخت رکھنے والے جہلم کے علاقے گھرمالہ کے سپوت نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

جہلم کے نواحی گاؤں گھرمالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چودھری صغیر زمان کو برطانیہ کے شہر ویلنگٹن میں ڈپٹی میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس پر نہ صرف اہل علاقہ بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

چودھری صغیر زمان اعلیٰ تعلیم یافتہ، باکردار اور ایماندار شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کا تعلق ایک دینی گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا محترم نے ساری زندگی دین کی تبلیغ میں گزاری، جو ان کے خاندانی پس منظر کی روحانی اور اخلاقی بنیادوں کو اجاگر کرتا ہے۔

صغیر زمان معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت حاجی چودھری ٹکا خان (حال مقیم جرمنی) کے بھتیجے اور چودھری شفیق القمر کے کزن ہیں۔

چودھری صغیر زمان کی اس تاریخی کامیابی پر گھرمالہ کی ممتاز "باہروال فیملی” کے افراد خان ریاض چودھری (سابق صدر ایپکا جہلم)، چودھری اسد محمود، چودھری راشد محمود (صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم)، حافظ احتشام، حافظ سلمان، چودھری شبیر حسین، چودھری احسن اور چودھری محسن نے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صغیر زمان کی کامیابی نہ صرف اہلِ گھرمالہ بلکہ پورے ضلع جہلم اور پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button