جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، صارفین لٹنے پر مجبور

جہلم شہر اور گردونواح میں ایل پی جی فروشوں کی من مانیاں عروج پر، صارفین مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر کہیں بھی دستیاب نہیں، دکانداروں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عام شہریوں کا گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

سرکاری نرخ 254 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر اور ضلع بھر میں 300 روپے فی کلو تک فروخت جاری، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث گراں فروشی کا سلسلہ بے قابو ہو چکا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں اور فرنچائزرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس لوٹ مار سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button