جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو پکڑ لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے دو اہم کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

دوسری کارروائی میں تھانہ صدر پولیس نے ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button