تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، 2 ڈکیت گرفتار

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، 2 ڈکیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، بی بی سی جہلم کو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو میں ہارون نامی تاجر کو کار کے پیچھے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہفتہ کے روز تین مسلح ڈاکوؤں نے مرغیوں کا کاروبار کرنے والے تاجر ہارون رشید کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کے سامنے جی ٹی روڈ سے اغواء کیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا، ملزمان نے تاجر سے دس لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے بعد سیٹ بیلٹ گلے میں ڈال کر کار کے باہر لٹکادیا۔

سوہاوہ: تاجر کو لوٹنے والے اور گاڑی کے پیچھے گھسیٹنے والے ڈکیت گوجرخان پولیس کی حراست میں (تصویر: عامر کیانی)

ڈکیت پنڈ متے خان جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب تاجر کو زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے، پٹرولنگ پولیس کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہارون نامی تاجر کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button