جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 بھکاری گرفتار

جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مجموعی طور پر چار بھکاری گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے کے مطابق سٹی پولیس نے چار پیشہ وربھکاری خواتین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناحت عاصمہ بی بی، حنا، حنا ربانی اور نگینہ کی ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے چاروں بھکاریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔



