نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت مہیا کر دی گئی

جہلم: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں واضح کمی واقع ہوگی۔
نادرا ذرائع کے مطابق نادرا نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پاک آئی ڈی موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ کے اجراء اور بائیو میٹرک تصدیق سمیت دیگر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔
متعلقہ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ شہری اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ انسٹال کریں، جہاں نادرا کی تمام تر معلومات اور خدمات دستیاب ہیں۔ اس ایپ کو اسمارٹ فون میں انسٹال کرنے کے بعد شہریوں کو بار بار نادرا دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق "پاک آئی ڈی ایپ” اسمارٹ فون کو ایک ورچوئل نادرا آفس میں تبدیل کر دیتی ہے، جس سے شہریوں کو وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔



