دریائے جہلم میں دو نوجوان بھائی ڈوب گئے، ایک بھائی جاں بحق، دوسرے بھائی کو بچا لیا گیا

پنڈدادنخان میں جھگیاں کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان بھائی ڈوب گئے، ایک بھائی جاں بحق ہو گیا، دوسرے بھائی کو بچا لیا گیا، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جھگیاں کے قریب کھیوڑہ کے رہائشی بشیر احمد کے دو بیٹے 17 سالہ شیراز احمد اور 19 سالہ خرم شجاع دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
مقامی افراد نے 19 سالہ خرم شجاع کو فوراً دریا سے زندہ نکال لیا جسے ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا اور اسکی حالت تسلی بخش ہے جبکہ 17 سالہ شیراز احمد ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے 17 سالہ شیراز احمد کی ڈیڈ باڈی کو دریا سے نکال لیا جسے بعد ازاں سی پی آر کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



