جہلم میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ایک منشیات فروش ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایوب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 290 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



