شاندار موبائل جہلم سے شہرت پانے والا ’شیرا‘ خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق

جہلم: مشہور ٹک ٹاکر کامران عرف شیرا جہلم کے مشہور شاندار موبائل سے وابستہ رہا آج ایک خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ شیرا کے بھائی نےہفتے کے روز ٹریفک حادثے کی تصدیق کی ۔

شاندار موبائلز سے شہرت حاصل کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر شیر ا حال ڈیرہ ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں پر سکیورٹی انچارج کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ شیرا، جس کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا سڑک پر ٹرک کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا، شیرا کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

شیرا کے بھائی عثمان بشیر نے بتایا کہ کامران کی نماز جنازہ بعد نماز عصر سرائے عالمگیر کے علاقے نوتھیا قریشیاں میں ادا کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button