اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عثمان فرید کو گرفتار کر لیا، مجرم سے دوران وقوعہ استعمال ہونے والا آلہ ضرب پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

مجرم عثمان فرید اقدام قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے صدر پولیس کو مطلوب تھا، مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف اسپیشل کمپین جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button