دینہ میں چھری کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

47
دینہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران چھری کے وار کر کے اقدامِ قتل کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھری کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے سنگین واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔



