جہلم سے دینہ روٹ پر کھٹارا ویگنیں عوام کی جانوں سے کھیلنے لگیں، ناقص سلنڈرز اور اوور لوڈنگ معمول

جہلم سے دینہ اور رانجھا میرا کے درمیان چلنے والی پرانی اور خستہ حال فورڈ ویگنوں نے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اوورلوڈنگ، ناقص گیس سلنڈرز، ٹوٹی باڈیاں اور بوسیدہ سیٹوں والی یہ گاڑیاں نہ صرف مسافروں کی سہولت کے برعکس ہیں بلکہ حادثات کا باعث بننے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ان روٹس پر چلنے والی ویگنوں کے ڈرائیور مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر بھر لیتے ہیں، جبکہ اکثر گاڑیاں "دھکا اسٹارٹ” ہو کر سڑکوں پر چلتی ہیں۔ خراب بریکس، سیٹوں کی بدترین حالت اور جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی باڈیاں ان گاڑیوں کو ایک چلتی پھرتی موت کا منظر بنائے ہوئے ہیں۔ مزید برآں، ناقص اور غیر معیاری گیس سلنڈرز کی موجودگی ان میں سفر کرنے والوں کے لیے بم ticking کا کام دے رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ویگنیں سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ سے محروم ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں سڑکوں پر آزادانہ چلنے دیا جا رہا ہے۔ موٹر وہیکل ایگزامینر کی خاموشی اور متعلقہ محکموں کی بے حسی سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، اور سیکرٹری پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس خطرناک صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کھٹارا ویگنوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button