خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، ڈی پی او جہلم

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سوہاوہ، سٹی جہلم اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سٹی سرکل کی میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس جبکہ میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل ،ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی کی شرکت، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم کی صدر سرکل سے کرائم میٹنگ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز تھانہ صدر،کالا گوجراں ،دینہ ، چوٹالہ اور منگلا کینٹ و انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی میٹنگ میں شریک۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں۔
ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات دیں، تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے اور رپورٹ ہائے 173 ض ف کی عدالتہائے تک بر وقت ترسیل یقینی بنائی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایسے جرائم پر زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر عمل درآمد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سپر وائزری افسران جواب دہ ہوں گے۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کے علاقہ جات میں کرائم کنٹرول کے لئے موثر گشت یقینی بنائیں۔ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔
ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں۔ 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کی فوری شنوائی اور متاثرین کی فوری میرٹ پر داد رسی یقینی بنائی جائے۔



