ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا سول ہسپتال کا دورہ، شہریوں کو معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی سہولیات اور مشینری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا معائنہ کیا اور ہیلتھ کونسل کے اراکین سے میٹنگ بھی کی۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہترین سروسز اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

میر رضا اوزگن نے سول ہسپتال میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ سست روی یا غیر معیاری مٹیریل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سول ہسپتال کو شہریوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button