جہلم میں گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے گندم خریداری مہم 2026-27 کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمس عباس نے نئے خریداری ماڈل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے 3500 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے گندم خریدے گی، جبکہ محکمہ فوڈ سیفٹی مانیٹرنگ اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا۔

اجلاس کے دوران خریداری مراکز پر سہولیات، انتظامی اقدامات اور کسانوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ مقررہ اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خریداری کے تمام مراحل میں حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد گندم خریداری کے نظام کو شفاف اور منظم بنانا ہے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ مل سکے اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button