لہڑی موڑ کے قریب دو کاروں میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

سوہاوہ: لہڑی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر دو کاروں میں تصادم سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ لہڑی موڑ جی ٹی روڈ کے قریب دو کاروں میں تصادم سے دونوں کاریں الٹ گئیں۔ حادثہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔



