ڈپٹی کمشنر جہلم کا ایل پی جی گیس کو سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ایل پی جی گیس کو سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کو شہریوں نے شکایات کی کہ جہلم شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کو سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کیا جا رہا ہے، ہر ڈیلر کا الگ ریٹ ہے اور کوئی ڈیلر سرکاری قیمتوں پر فروخت نہیں کر رہا۔

اس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن لینے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور دوکانات کو سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button