جہلم میں خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کے حکومتی دعوے ناکام، شہری پریشان

جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود خود ساختہ مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے۔ دکانداروں نے اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کو یکسر نظرانداز کر کے من مانے نرخوں پر اشیاء فروخت کرنا معمول بنا لیا ہے، اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کے خاتمے اور ریلیف فراہم کرنے میں غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس خود ساختہ مہنگائی کے سامنے بے بس ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button