جہلم میں سوئی گیس کی بدترین بندش، ممبران اسمبلی نے شہریوں کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کرلی

جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی بدترین بندش ِمنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں نے الیکشن جیت کر شہریوں کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کرلی۔صارفین سوئی گیس کولا وارث چھوڑ دیا، صارفین سارا دن سوئی گیس کے آنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں، کھانا تیار نہ ہونے پر گھروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوٹل اور تندور والوں کی چاندی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی بدترین بندش جاری ہے صبح ،دوپہر، شام کے اوقات میں چند منٹوں کے لئے سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے، چند منٹوں کے بعد سوئی گیس کا پریشر زیرو کر دیا جاتا ہے کھانا پکانا تو دور کی بات ہلکی آنچ بھی صارفین کو میسر نہیں آتی، جس کے باعث گھروں میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔
صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے منتخب حکمران انتخابات کے بعد مستقل بنیادوں پر اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں منتخب ممبران کو اپنے ووٹرز کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ وفاقی حکومت ہفتے میں 2/3 مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ گرمیوں کے آغاز پرہی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں سے سوئی گیس کی سہولت ختم کردی گئی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کرکے برسرِ اقتدار آنے والی جماعت عوام کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہناہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروائے حکمرانوں کو آٹے ، دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔



