سابق دور حکومت میں شروع ہونے والے جہلم تا لِلہ ڈیول کیرج وے منصوبہ سیاسی رسا کشی کی نذر ہوگیا

جہلم: سابق دور حکومت میں شروع ہونے والے جہلم تا لِلہ ڈیول کیرج وے منصوبہ سیاسی رسا کشی کی نذر ہوگیا۔ 128کلو میٹر سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرک کا بند رہنا روزانہ کا معمول بن گیا۔

روڈ بند ہونے سے جہلم تا لِلہ سٹرک پرآنے جانے والی ٹریفک بند رہنے سے مسافر شدید اذیت کا شکار ہونے لگے۔ گزشتہ ماہ سے جاری بارشوں کی وجہ سے زیر تعمیر سڑک کے باعث جہلم تا لِلہ پنڈدادنخان روڈ مصری موڑ سے بارشی پانی سٹرک پر جمع ہونے سے کئی کئی گھنٹے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے سینکڑوں مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈیول کیرج وے پر موجود سیکڑوں د یہات کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے سٹرک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں ،منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ نے مکینوں کے مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے۔

تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈادنخان کے عوام نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب سے جہلم تا لِلہ سٹرک کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button