سوہاوہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خواتین زخمی

سوہاوہ میں زبیر ہسپتال کے سامنے تیز رفتار ہنڈا سوک کار بے قابو ہو کر تین گاڑیوں اور ایک رکشہ سے جا ٹکرائی، حادثے میں رکشہ میں سوار خواتین زخمی ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور نے بتایا کہ سڑک پار کرتے ہوئے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو گئی جو کہ سڑک کنارے کھڑی ویگن، کیری وین، آلٹو مہران اور بالکل اوپر کھڑے رکشہ سے جا ٹکرائی۔

زخمی خواتین کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی کارروائی کے بعد معاملہ تھانہ سوہاوہ کے سپرد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button