پنڈدادنخان میں ڈاکو ہوٹل سے نقدی، موبائل فون اور سگریٹ کی ڈبیاں لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں ڈاکو ہوٹل سے نقدی، موبائل فون اور سگریٹ کی ڈبیاں لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ہوٹل میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ہوٹل مالک محمد عرفان سے 15 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور 8 عدد گولڈ لیف سگریٹ کی ڈبیاں لوٹ لیں۔

ڈاکو واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔ تھانہ پنڈدادنخان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button