جہلم پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، منشیات اور نقدی برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمران جاوید عرف مانی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 60 گرام آئس اور رقم وٹک 1100 روپے برآمد کرلیے گئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button