جہلم میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 180گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button