ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے 5 لاکھ 58 ہزار درخواستیں

جہلم: سکولوں میں ساڑھے 12ہزارعارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئےدرخواستوں کی بھرمار ہوگئی ، عارضی بھرتی کیلئے5لاکھ 58 ہزار امیدواروں نےدرخواستیں جمع کروادیں۔
درخواستیں جمع کروانےکی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی تھی،اب مزید درخواستوں کیلئے ایس ٹی آئی پورٹل بند کردیا گیا،جہلم سمیت صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرن 4 ماہ کیلئے بھرتی کیے جانےہیں۔
ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہوجائے گا،عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر مستقل نہیں کیا جائیگا۔



