میجر اکرم شہید پارک جہلم کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنائیں گے، سیدہ رملہ علی

جہلم: میجر اکرم شہید پارک کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنائیں گے شہریوں کے لیے ایک بہترین پارک دستیاب ہوگا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اکرم شہید پارک میں صفائی اور تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ پارک میں شہریوں کی تفریح کے جھولے اور کھانے پینے کے سٹالز لگانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اولڈ جی ٹی روڈ پر تحصیل آفس کے بالمقابل واکنگ ٹریک کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاوہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ میسر آئے گی۔

اس موقع پر میونسپل افسران کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ واکنگ ٹریک کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے بہترین شجر کاری اور بیٹھنے کے لیے بینچ لگائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button