جہلم پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج تھا اور وہ گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی موجودگی کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button