تھانہ جات و چوکیات کے محرران کی استعداد کار بڑھانےکیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی ضلع بھرکے تھانہ جات و چوکیات کے محرران کی استعداد کار بڑھانےکے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او آفس میں منعقدہ ورکشاپ میں محررران تھانہ جات و چوکیات کو تکمیل ریکارڈ و دیگر محکمانہ امور کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
تھانہ جات کے ریکارڈ کی درست تکمیل کے طریقہ کار آن لائن کے ساتھ ساتھ مینوئل ریکارڈ کی داشت ، اندراج مقدمات سے لیکر تکمیل سماعت اور مقدمات کے فیصلہ جات کے تھانہ کے متعلقہ رجسٹر ہائےمیں درست اندراج کے متعلق ہدایات دی گئیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد محررران کی استعداد کار کو بڑھا کرعوام الناس کو بہتر پبلک سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اور تھانہ جات کی ورکنگ میں بہتری لانا ہے۔



