اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف قونصلر خدمات میں مشکلات کا سامنا

ڈربی/ناٹنگھم: برطانیہ میں مقیم لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی سفارت خانوں میں مختلف قونصلر خدمات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامناہے۔
لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور دیگر شہروں میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں سروسز کی فراہمی کےمسائل پاکستانی کمیونٹی کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ شکایات پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید، ویزا درخواستوں، نادرا خدمات اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق ہیں۔
درخواست جمع کرانے کے بعد کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات پاکستان سفر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، سفارت خانوں میں مسائل کی بڑی وجہ عملے کی کمی بھی بتائی جاتی ہے۔
پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ میں سفارت خانوں کی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



